امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں گروپ سی کی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا، یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، اوپننگ بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 154 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 70 رنز اور رحمت اللّٰہ گرباز 76 بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد نبی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کے 184رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی ٹیم 58 رنز بناسکی، یوگنڈا کے 11 میں سے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، فضل حق فاروقی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
نیویارک میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 78 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔









