0

پہلے ہی میچ میں اپنی دھاک بٹھانے والے کینیڈین بیٹر نکولس کیرٹون کون ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف پہلے ہی میچ میں کینیڈا کی جانب سے کھیلنے والے نکولس کیرٹون کے بارے میں دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا افتتاحی میچ کینیڈا اور امریکا کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں میزبان نے کینیڈین ٹیم کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی۔ تاہم نکولس نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 51 رنز بنائے تھے۔

کینیڈا کی نیشنل ٹیم سے کھیلنے والے جارح مزاج بیٹر نکولس کیرٹون کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔

بارباڈوس میں پیدا ہونے والے نکولس نہ صرف کینیڈا سے کھیلنے کے اہل ہیں بلکہ وہ ویسٹ انڈیز سے بھی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہیں۔ تاہم ان کی والدہ کینیڈا میں پیدا ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وہ کینیڈا کی نیشنل ٹیم سے بھی کھیل سکتے ہیں۔

نکولس کیرٹون 2020 میں کیریبیئن لیگ بھی کھیل چکے ہیں جس میں انھو ںے جمیکا تلاواز کی نمائندگی کی تھی۔

26 سالہ بیٹر اکثر و بیشتر ویسٹ انڈیز میں ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلتے نظر آتے ہیں، انھوں نے 2018-2019 بارباڈوس کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا۔

نکولس نے 2023 میں کینیڈا کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، دونوں ملکوں سے کھیلنے کی اہلیت ہونے کے باوجود انھوں نے کینیڈا کی نمائندگی کو ترجیح دی۔ بیٹر کو امید ہے کہ جلد ہی کینیڈا آئی سی سی کا فل ممبر بن جائے گا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply