0

بھارت کشیدگی بڑھانے کے بجائے بات چیت کرے، روس کا دوٹوک مؤقف

ماسکو: روسی وزیر خارجہ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو امن کا حامی ہے۔ اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ سے 28 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اور بھارت نے واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگا دیا۔ جس کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرف طور پر معطل کر دیا۔

پاکستان نے اس واقعے کی مذمت کی۔ اور وزیر اعظم شہباز شریف نے غیر جانبدار تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply