لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 چیمپئنز ٹرافی کے باعث 7 اپریل سے 20 مئی تک کروانے کی تجویز ددی گئی ہے۔
مجوزہ شیڈول کا بڑا مسئلہ آئی پی ایل سے ٹکراؤ ہے جس سے کی وجہ سے کہا جارہا ہے کہ پی ایس ایل میں بڑے کھلاڑی نہیں آئیں گے۔
پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں سیزن 9 کو کامیاب قرار دیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایونٹ کو مزید بہتر بنانے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں، کرکٹ بورڈ کراچی، ملتان، لاہور اور راولپنڈی کے علاوہ اضافی وینیوز بھی تلاش کرے گا۔
پی سی بی نے پلے آف کے چار میچ نیوٹرل وینیو پر کروانے کی تجویز بھی دے دی۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ایونٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔