0

امریکی اسکواڈ کا اعلان ، سابق کیوی کرکٹر کورے اینڈرسن بھی شامل

امریکا نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ، جس میں نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کورے اینڈرسن کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

کورے اینڈرسن 2015 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے ، امریکی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کی قیادت موننک پٹیل کریں گے۔

امریکی اسکواڈ میں ایرون جونز، آندریاس گوز، علی خان، ہرمیت سنگھ، ملند کمار، جیسی سنگھ، نسراگ پٹیل، نتیش کمار اور نوشتش کینجگے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سوربھ نیتھرالوکار، شیڈلے وین شالووک، شایان جہانگیر اور اسٹیون ٹیلر بھی امریکی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply