0

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے تباہ شدہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں ہونے والی تباہی جنگ عظیم دوئم کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تباہی ہے ، غزہ جنگ میں جانی نقصان انتہائی غیر معمولی ہے جس کی جنگ عظیم دوئم کے بعد سے کوئی مثال موجود نہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض درجنوں اسرائیلوں نے نواحی علاقے جبال العرما پر دھاوا بول دیا جس کے باعث علاقے میں وارننگ سائرن بھی بجائے گئے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی بعض اوقات صہیونی فوج کا بھی سہارا لیتے ہیں اور فلسطینی شہریوں پر حملے کرتے ہیں، غزہ جنگ کے دوران اب تک ایسے 800 حملے کیے گئے ہیں جن میں نہ صرف انسانی جانیں ضائع ہوئیں بلکہ املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply