غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کیس می اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔
کینیڈین پولیس نے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کرنے والے ہٹ اسکواڈ کو ہدایات بھارتی حکومت نے دی تھیں۔ 11 سال کے لڑکے سمیت قتل کے 3 واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
کینیڈین پولیس نے کہا کہ قتل میں مزید افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جس کے باعث گرفتاریا ں عمل ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی سرکار کے اشاروں پر کام کرنے والے ہٹ اسکواڈ میں ڈرائیور، شوٹر اور نگرانی کرنے والے شامل تھے۔ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں گرونانک گردوارے کے دروازے پر قتل کیا گیا تھا۔