پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں خونریزی ختم ہونی چاہیے، عالمی برادری یواین چارٹراوربین الاقوامی قوانین کے دفاع کے لئے متحد ہو۔
اسرائیل غزہ میں جوکچھ کررہا ہے وہ جنگ نہیں، بے دخلی،نسلی صفایا اورتباہی کی مہم ہے، شہریوں پراندھا دھند بمباری اوربنیادی ڈھانچے کی مکمل تباہی الگ تھلگ واقعات نہیں، یہ سوچے سمجھے اقدامات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اس کونسل سے امید،انصاف اورامن کے وعدے کی توقع رکھتے ہیں، ہمیں ان کومایوس نہیں کرنا چاہیے، مردوں،عورتوں اوربچوں کی مسلسل تکالیف کاخاتمہ ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کامطالبہ دہرادیا، مستقل رکنیت اخلاقی ضرورت ہے جو دوریاستی حل کی ناقابل واپسی ضمانت ہوگی۔
یہ عمل قبضے کے خاتمے اورفلسطینی عوام کوان کے حق خودارادیت کے حصول کے قابل بنائے گا، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی بنیاد پر دوریاستی حل کے عمل کاآغاز کیاجائے۔









