0

سعودی عرب ،ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے گزشتہ ہفتے 21 ہزار 370 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے ہیں۔ایس پی اے کے ،کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 24 اکتوبر سے 30 اکتوبر 2024 کے درمیان ہوئی ہیں جن میں سے 12274 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،5684 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 3412 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 1492 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 35 فیصد یمنی، 61 فیصد ایتھوپی جبکہ 4 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 34 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 15 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply