0

بگ باس امیدوار عدنان شیخ کی بہن نے بھابھی کی تصاویر لیک کردیں

ممبئی(این این آئی) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ‘بگ باس’ او ٹی ٹی سیزن 3 میں شریک امیدوار اور سوشل میڈیا اسٹار عدنان شیخ کی بہن نے اپنی بھابھی کی تصاویر لیک کردیں۔ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے بھارتی انفلوئنسر عدنان شیخ نے حال ہی میں اپنی دیرینہ دوست سے شادی کی ہے جس کا نام عائشہ شیخ ہے۔

عدنان اور عائشہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے ہر ایونٹ میں دلہن (عائشہ) نے اپنا چہرہ ماسک سے چْھپا رکھا تھا۔عائشہ نے میڈیا کے سامنے اپنا چہرہ ظاہر نہیں کیا جس کی وجہ سے عدنان شیخ کے مداح بھی اْن کی اہلیہ کا چہرہ دیکھنے کے لیے بیقرار تھے۔اسی دوران، عدنان شیخ کی ناراض بہن عفت شیخ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی بھابھی عائشہ کی تصاویر لیک کردیں اور دعویٰ کیا کہ اْن کی بھابھی ہندو تھیں لیکن اب اسلام قبول کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply