0

افغانستان کے بینکنگ سیکٹرز سے عالمی پابندیاں جلد ختم ہو جائیں گی، ترجمان افغان حکومت

دوحہ: افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کی مالیاتی اور بینکنگ سیکٹرز سے عالمی پابندیاں جلد ختم ہو جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قطر میں بیشتر ممالک کے خصوصی ایلچیوں سے ملاقات کی۔ جس کے بعد انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کے مالیاتی اور بینکنگ سیکٹرز سے عالمی پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مختلف ممالک کے نمائندوں نے افغانستان کے مالیاتی اور بینکنگ سیکٹرز پر عائد عالمی پابندیوں کو ہٹانے کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب روس نے بھی اشارہ دیا ہے کہ افغان حکومت پر سے پابندیاں ہٹا سکتے ہیں۔ دیگر ممالک کے خصوصی ایلچیوں نے بھی اسی قسم کا ردعمل دیا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کی صورت حال پر قطر میں پہلی بار کسی بھی عالمی کانفرنس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply