لاہور ( این این آئی) سینئر سیاستدان اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لیے خود رکاوٹیں کھڑی کی ہیں ، انسان کو نرم مزاج ہونا چاہیے، یہ رویہ نہیں ہونا چاہیے کہ کسی سے بات نہیں کرنی۔انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو نرم مزاج ہونا چاہیے، نرم مزاج نہ ہونا بانی پی ٹی آئی کو نقصان دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بات ہر کسی سے کرو لیکن مانو کسی کی بھی نہیں، اگر یہ بات کرنا چاہیں تو بیک ڈور میں صدر آصف زرداری کے ذریعے کریں۔
اگر یہ بیک چینل سے صدر آصف زرداری سے ملیں تو میرا خیال ہے بہت سارے دروازے کھل سکتے ہیں ۔عمران خان کی پالیسی کی بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ کسی سے نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی نے کافی سخت پالیسی بنا لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر دبا ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ پی ٹی آئی کے ججز نہیں ہیں، یا یہ آزاد ججز ہیں یا حکومت کے ججز ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لیے خود رکاوٹیں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔