0

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹر کا کاؤ بوائے انداز اور موج مستی شائقین کو بھا گئی، ویڈیوز وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا میں موجود ہے وہاں ٹیکساس میں سیر وتفریح کے دوران کاؤ بوائے بن گئے اور گھڑ سواری کا مقابلہ بھی دیکھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف ڈیلاس میں میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے جم کر سیر وتفریح کی اور بل رائیڈنگ سے بھی لطف اٹھایا۔

 

گرین شرٹس کرکٹرز محمد عامر، شاداب خان، حارث رؤف، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد، عثمان خان، فخر زمان ودیگر نے کاؤ بوائے ہیٹ پہن کر تفریح کی اور خصوصی پوز دیے۔

 

کھلاڑیوں نے گھڑ سواری کے روایتی مقابلے دیکھنے جا پہنچے اور اس سے خوب محظوظ ہوئے۔ ان تفریحی لمحات کو فاسٹ بولر عباس آفریدی نے کیمرے میں محفوظ کیا اور ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply