0

ٹی 20 ورلڈ کپ، عمان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 110 رنز کا ہدف

برج ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے تیسرے میچ میں عمان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 109 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

نمیبیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں ایک دوسرے کے مد مقام ہیں۔

نمیبیا کے بالرز کے سامنے عمان کے بیٹرز لڑکھڑا گئے اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 109 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

عمان کو پہلے ہی اوور میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا، نمیبیا کے ٹرمپلن نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے میچ کی پہلی گیند پر اوپننگ بیٹر کیشپ پرجاپتی اور دوسری گیند پر کپتان عاقب الیاس کی وکٹ حاصل کرلی۔

عمان کی جانب سے ذیشان مقصود 22، آیان خان 15 اور شکیل احمد 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ خالد کائل 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نمیبیا کے روبن ٹرمپلن نے 4، ڈیوڈ ویزے3، گرہارڈ ایراسمس نے 2 اور برنارڈ شولز نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے میچ میں امریکا نے کینیڈا اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply