ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بھارتی بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پراپیگنڈے کو مسترد کیا،اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے کو روکنے کےبھارتی فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی معطلی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے آزاد اور شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان کی تجویز کا اعادہ کیا،یورپی یونین کے نمائندے برائے خارجہ امور نے کہا کہ دونوں فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں پاک یورپی یونین تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی،بعد ازاں یورپی نمائندہ خارجہ امور نے بھارتی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا۔
کاجا کالس نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی تشویشناک ہے،فریقین پر زور دیتے ہیں کہ تحمل کا مظاہرہ کریں،بات چیت سے صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کریں، کشیدگی میں اضافہ کسی کے حق میں نہیں۔









