0

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے جس کے لیے کرکٹ بورڈز کی جانب سے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جارہا ہے۔

اب میگا ایونٹ کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ میں رومین پاول ویسٹ انڈیز کی قیادت کریں گے، فاسٹ بولر الزاری جوزف کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

جانسن چارلس، روسٹن چیز، شمرون ہیٹ مائر، جیسن ہولڈر ٹیم کا حصہ ہیں۔

شائے ہوپ، عقیل حسین، شامار جوزف، برینڈن کنگ، گوٹا کیش موتی، نکولس پوران، آندرے رسل بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

شرفین ردر فورڈ اور روماریو شیفرڈ بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply