0

گوگل کا پاکستان میں جدید تعلیم کے فروغ کیلئے بڑا اعلان

دنیا بھر کی سب سے بڑی اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے پاکستان میں جدید تعلیم کے فروغ کیلئے بہت اہم اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی امریکی کمپنی گوگل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ اسکولز 30ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے، جہاں بچوں کو آرٹیفیشنل انٹیلی جنس اور دیگر ڈیجیٹل ٹولز کی تعلیم دی جائے گی۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گوگل کے پاکستان میں عہدیدار عمر فاروق نے شرکت کی اور اس منصوبے سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گوگل فار ایجوکیشن ٹیم گزشتہ دو سال سے پاکستان میں کام کررہی ہے، مذکورہ ٹیم نے اپنے پاکستانی پارٹنر ٹیک ویلی کے ساتھ وفاقی سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کیے۔

عمر فاروق نے واضح کیا کہ وفاقی وزارت تعلیم ان اسکولوں کو تعمیر کررہی ہے اور اسکولوں میں تمام تر سامان، اساتذہ کی تربیت اور سہولیات گوگل فراہم کرے گا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply