0

عرفان پٹھان نے پاکستان کے کن کھلاڑیوں کو خطرناک قرار دیا؟

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے پاکستان کے T20I اسکواڈ پر ردعمل کا اظہار کیاہے۔

عرفان پٹھان کا خیال ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم ہے جو ان کے خطرناک مڈل آرڈر اور متاثر کن باؤلنگ اٹیک کو نمایاں کرتی ہے۔

ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے باؤلنگ پاور پلے میں پاکستانی بولنگ اٹیک کی خصوصیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور اعظم خان بہت خطرناک ثابت ہوں گے جب کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عامر اعلیٰ معیار کے پیسر ہیں۔ عماد وسیم بھی پاور پلے میں اچھی بولنگ کرتے ہیں۔ یہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔

پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے جمعرات کو آئندہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستانی ٹیم پہلے تین میچوں کی سیریز میں آئرلینڈ کا مقابلہ کرے گی، اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جو یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے میگا ایونٹ کے لیے جو 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں نوجوان جارح مزاج بلے باز رنکو سنگھ شامل نہیں ہیں تاہم انہیں بی سی سی آئی نے چار ٹریولنگ ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا ہے۔

سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے بھارتی اعلان کردہ اسکواڈ میں جارح مزاج بلے باز رنکو سنگھ کو نہ دیکھ کر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہ بی سی سی آئی کیسے اس کھلاڑی کو نظر انداز کر سکتا ہے جس نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 170 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنا رکھے ہوں۔ میری رنکو کو 15 رکنی اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کی تشویش ابتدائی مراحل نہیں بلکہ ناک آؤٹ میچوں کے لیے ہے کیونکہ وہاں وہ تیز رفتاری سے بیٹنگ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر سکتا تھا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply