0

موسلا دھار بارش، دبئی ائیرپورٹ پر پروازیں منسوخ

متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر13 پروازیں منسوخ اور 5 کو دیگر ہوائی اڈوں پر روانہ کر دیا گیا۔

خبر رسا ں ادارے کے مطابق دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو دبئی ائیرپورٹ آنے سے قبل ایئرلائن کمپنی سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایمریٹس ایئرلائن کے مطابق جمعرات کو 6 پروازیں منسوخ کی گئیں،ایئرلائن نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے اپنی پروازوں کے نئے شیڈول سے متعلق رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ امارات میں غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث تمام سکول بند ہیں اور پبلک ایونٹ معطل کر دیئے گئے ہیں جبکہ بعض شہروں میں ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply