غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک وزارت تجارت نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی مناسب ترسیل تک اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی تجارت بند رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیے نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔
ترکیے کے شماریاتی ادارے کے مطابق 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت 6 ارب 80 کروڑ ڈالر تھی جس میں سے 76 فیصد ترکیے کی برآمدات تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
دوسری جانب ترکیے کی جانب سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے پر اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ ترک صدر اردوان تمام معاہدے توڑ رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک آمر کا طرز عمل ہے جو بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ترک عوام اور کاروباری برادری کے مفادات کو پامال کرتا ہے۔