0

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: پاکستان کا تاریخی سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو آج چاند پر بھیجا جائے گا۔

پاکستان کا تاریخی سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو دوپہر 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہو گا۔ آئی کیوب کیو چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کے سفر کے لیے خلا میں بھیجا جائے گا۔

سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

کور کمیٹی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا کہ مشن کی کامیابی پر پاکستان چاند پر جانے والا دنیا کا چھٹا ملک بن جائے گا۔ ’آئی کیوب کیو‘ کو ’چینگ 6‘ مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چائنا اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جبکہ چاند کے جنوبی قطب سے اہم تصاویر بنانے کے لیے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply