0

نائیجر، امریکی فوج کے زیر استعمال ایئربیس میں روسی فوج داخل

نیامی: افریقی ملک نائیجر میں امریکی فوج کے زیر استعمال ایئربیس میں روسی فوجی داخل ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج نائیجر حکومت کی ایما پر بیس میں داخل ہوئی ہے۔ نائیجر نے ایک ہزار امریکی فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے رکھا ہے۔

نائیجر میں امریکی فوج کے انخلا کے لیے کئی ماہ سے مظاہرے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

نائیجر حکومت نے گزشتہ ماہ امریکہ کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نائیجر حکومت نے ملک کے اندر امریکی محکمہ دفاع کے امریکی فوجی اور سویلین ملازمین سے متعلق معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دو ہفتے قبل امریکہ نے نائیجر سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے نائیجر اور امریکہ کے درمیان معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply