واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی کامیابی کے لیے ہماری حمایت ناقابل تسخیر ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ پاکستان کی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض کی کوشش کی حمایت کرتا ہے اور ہم اس پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں جو پاکستانی معیشت کے لیے بہتر ہو۔
انہوں ںے کہا کہ ہم نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے معاشی مسائل کو حل کرے اور پاکستان کی معاشی کامیابی کے لیے ہماری حمایت ناقابل تسخیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی معاملات جاری رہیں گے۔ پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بھی جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں۔