سوڈان کی فوج اور پیرا ملٹری ایک ہفتہ کی جنگ بندی پر رضامند
سوڈانی وزارت خارجہ سے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوڈان کے آرمی اور پیرا ملٹری کے سربراہ نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فریقوں کی بات چیت کے لیے نمائندگی مقرر کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
رپورٹ کے مطابق جنگ بندی 4 سے 11 مئی تک چلی جائے گی۔
واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان 15 اپریل سے جاری لڑائی میں اب تک 500 افراد سے زائد افراد اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے اب تک 45 ہزار افراد نقل مکانی کر رہے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ جاری ہے تو 2 لاکھ 70 ہزار افراد ملک چھوڑ سکتے ہیں۔