0

اداکارہ نرگِس کی میڈیکل رپورٹ میں افسوسناک انکشاف

لاہور ( این این آئی) اداکارہ نرگِس پر تشدد کا معاملہ، اداکارہ نرگِس کی میڈیکل رپورٹ وصول ہوگئی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق تشدد سے اداکارہ نرگِس کے رخسار، ماتھے، سر اور بازوں پر چوٹیں آئیں، تشدد سے اداکارہ نرگِس کی دائیں آنکھ بھی متاثر ہوئی، اداکارہ کو کند آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نرگِس پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے، مقدمہ میں اداکارہ نرگِس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کو تشدد کا ذمہ دار قراردیا، انویسٹی گیشن پولیس پولیس مصروف تفتیش ہے۔مقدمے میں نامزد ملزم انسپکٹر ماجد بشیر نے قبل از گرفتاری حفاظتی ضمانت کروا لی،وزیر اعلی پنجاب نے بھی اداکارہ نرگِس پر تشدد کا نوٹس لیا تھا۔انوسٹی گیشن پولیس نے نرگس اور گھریلو ملازمین ، اداکارہ کے بھانجے کے بیانات بھی قلمبند کر لئے،تشدد کے وقت بھانجا عمر گھر میں موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply