0

لوک سبھا کے انتخابات مکمل ، بی جے پی کو برتری ، مودی کا تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کا امکان

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات مکمل ، ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو برتری حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا تاہم سرویز ایجنسیز اور بھارتی میڈیا کی جانب سے ایگزٹ پول جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جس کے بعد نریندر مودی مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیر اعظم بننے کی پوزیشن میں آ گئے۔

ری پبلک بھارت میٹرکس کی جانب سے جاری کردہ ایگزٹ پول کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی اور دیگر جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو 543 میں سے 353 سے 368 نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ کانگریس پر مشتمل اتحاد ’انڈیا‘ کو 118 سے 133 نشستیں اور دیگر کو 43 سے 48 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

حکومت بنانے کیلئے لوک سبھا میں 272 ارکان کی حمایت ضروری ہے اور ایگزٹ پول جاری ہونے کے بعد نریندر مودی کا مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم بننے کے بعد مودی جواہر لال نہرو کے بعد مسلسل تین بار عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی رہنما ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply