0

پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت پر چین پاکستان کیساتھ کھڑا ہوگا، ڈاکٹر وکٹر گاؤ

چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹرگاؤنے پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے پر مکمل اور غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کوروکنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت پر چین پاکستان کیساتھ کھڑا ہوگا۔

چین پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے دفاع کیلئے ہرسطح پرپرعزم ہے، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی مؤقف سے واضح ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر تحقیقات ضروری ہیں۔

کئی ممالک بھارت سےالزام تراشی کی بجائے تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں ، اقوام عالم کی جانب سے بھی تحقیقات کا مطالبہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے۔

یاد رہے اس سے قبل چینی سفیر نے بھی پاکستانی مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply