دنیا بھر میں گوگل اچانک ڈاؤن ہو گیا، جس سے لاکھوں صارفین پریشانی کا شکار ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل گزشتہ روز اچانک ڈاؤن ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین شکایت کرنے لگے۔
صارفین نے جب گوگل سرچ انجن پر جانا چاہا تو 502 ایرر لکھا آنے لگا، انٹرنیٹ کمپنیوں سے متعلق شکایات پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈٹیکٹر نے بھی تصدیق کی کہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور بھارت میں صارفین کو گوگل سرچ انجن تک رسائی میں پریشانی پیش آئی۔
امریکا اور برطانیہ کے متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر گوگل سرچ انجن ڈاؤن ہونے کی شکایت کی، ڈاؤن ڈٹیکٹر نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 صارفین نے اس بارے میں شکایت کی ہے، امریکا کے مختلف حصوں سے بھی ایسی 1400 سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں۔
BREAKING.
Google is DOWN.
Major outages affecting thousands of users have been reported in the US, the UK, Australia, parts of Europe and Asia.
DownDetector reported that the technical glitches have affected search, the website, and Google Drive.
One error message being…
— Kyle Becker (@kylenabecker)
رپورٹس کے مطابق مسئلہ سرچ انجن میں آ رہا تھا، جب کہ گوگل کا جی میل، یوٹیوب، اور گوگل ٹاک اچھی طرح سے چل رہے تھے، تاہم تقریباً 100 صارفین نے گوگل میپس کے حوالے سے ایسی ہی شکایات کی تھیں۔
گوگل کمپنی کی جانب سے اس اچانک بندش کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، سوشل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی اچانک پریشانیوں سے بچنے کے لیے کسی ایک سروس پر انحصار نہ کریں۔