0

سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنیوالے ملزم کی خود کشی

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے کے کیس میں گرفتار ملزم نے جیل میں خود کشی کرلی۔ سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے کے واقعہ میں گرفتار ملزم نے بدھ کو پولیس حراست میں خودکشی کی کوشش کی، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران وہ دم توڑ گیا۔32 سالہ ملزم کی شناخت انوج تھاپن کے نام سے کی گئی تھی، اس پر ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹروں کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام تھا۔

پولیس کے مطابق انوج تھاپن نے پولیس حراست میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ واقعے کے بعد اسے تشویش ناک حالت میں ممبئی کے جی ٹی اسپتال لے جایا گیا جہاں تھوڑی دیر بعد اس کی موت ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply