0

سدھوموسے والا کیس کا مرکزی کردار ستوندرسنگھ امریکا میں قتل

نئی دہلی(این این آئی ) معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر گولڈی برار کو امریکہ میں قتل کردیا گیا ہے۔انڈیا میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح 5 بج کر 25 منٹ پر فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو پر پیش آیا، نامعلوم حملہ آوروں نے گولڈی برابر اور اس کے ساتھی پر اْس وقت فائر کھول دیا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،فائرنگ میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اْن میں سے ایک نے دم توڑ دیا، مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ گولڈی برار کے جرائم پیشہ حریف ارش دلا اور لکبھیر نے گولڈی برابر کو قتل کروایا ہے، دونوں کے درمیان طویل عرصے سے دشمنی چل رہی تھی۔واضح رہے گولڈی برابر کا اصل نام ستوندرجیت سنگھ ہے جو 2017 میں سٹوڈنٹ ویزے پر کینیڈا گیا تھا، اس کے بعد سے گولڈی برار کینیڈا ہی سے قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply