0

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟ سلیکشن کمیٹی نے بتا دیا

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا ساتھ ہی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کی تاریخ بھی دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سلیکشن کمیٹی ممبران وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق نے لاہور میں دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ساتھ  ہی انہوں نے آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے اعلان کی تاریخ بھی دے دی۔

سلیکشن کمیٹی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف 22 مئی کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد کیا جائے گا۔

سلیکشن کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کی ڈیڈ لائن 24 مئی دی ہے اور ہم اس سے قبل ہی اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر معمولی ٹیلنٹ کی دستیابی کی وجہ سے ٹیم کا انتخاب آسان نہ تھا۔ ٹی 20میں وکٹیں فلیٹ ہوتی ہیں، زیادہ تر بیٹنگ کیلیے ہوتی ہیں۔ پاکستان ٹیم ہر طرح کی پچ کےلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ریکارڈ 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سے نصف سے زائد نے اپنے اپنے اسکواڈز کے اعلان کر دیے ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply