0

فلسطینیوں کی نسل کشی، ترکیہ کا عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کا اعلان

انقرہ: فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں چلنے والے کیس میں ترکیہ بھی فریق بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیے کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے انڈونیشین ہم منصب ریتنو مراسودی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ قانونی نکات پر کام مکمل ہوتے ہی عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کی درخواست دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ درخواست دائر کرنے کا مقصد سیاسی فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہے۔ ترکیہ ہر طرح کے حالات میں فلسطین کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ میں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت سے رجوع کیا۔ سماعت کے دوران عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے اقدامات روکنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply