0

کولمبیا کا بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

بگوٹا: کولمبیا نے بھی فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے دارالحکومت بگوٹا میں شہریوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں ںے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے پر اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں انسانوں کو ذبح کیا اور خون کی ندیاں بہا دیں۔ عالمی قوتیں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے نسل کشی کے کیس میں فریق بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

گستاوو پیٹرو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور کولمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات 1950 کی دہائی میں قائم ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply