ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 19 مئی کو شمالی ایران میں پیش آنے والے اس حادثے کی وجہ خراب موسم تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ دھند اور علاقے کی پیچیدہ موسمی صورتحال کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
اس حادثے میں ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔