0

بنگلادیش : جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم پر پابندی عائد

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش حکومت نے جمعرات کو جماعت اسلامی پارٹی، اس کے طلبہ ونگ اور دیگر ساتھی تنظیموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے جماعت کو ایک “عسکریت پسند اور دہشت گرد” تنظیم قرار دیا، بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک گیر کریک ڈاؤن کا ذمہ دار قرار دیا ہے پرتشدد مظاہروں کے دوران 200 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور اس کی کابینہ نے جماعت اسلامی، اس کےطلبہ ونگ اور دیگر ساتھی تنظیموں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف حالیہ طلبہ کے احتجاج کے دوران پرتشدد مظاہروں کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ پابندی انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت لگائی گئی ہے،15 جولائی سے اب تک ملک بھر میں کم از کم 211 افراد ہلاک اور 10,000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply