امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کریں گےتومیرے پاس ان کیلئے کچھ نہیں۔
واشنگٹن،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جوائنٹ بیس اینڈریوپرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربھارت سے بات چیت کررہے ہیں، ہم ایٹمی جنگ کوتجارت کے بدلے میں روکنے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نمائندے ٹیرف پرمعاہدہ کے لئےاگلے ہفتے امریکا آرہے ہیں، فخرہے کہ ہم جنگ بندی میں کامیاب ہوئے،عام طورپروہاں گولیاں چلتی ہیں لیکن ہم نے تجارت پربات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی اس پربات نہیں کررہا لیکن پاکستان اوربھارت میں جنگ چل رہی تھی، ہم پاکستان اوربھارت سے بات چیت کررہے ہیں،حالات بہت خراب تھے، پاکستان اوربھارت جوہری قوتیں ہیں، دیکھا جائے تودونوں ملک اب ٹھیک ہیں۔









