نئی دہلی: بھارت میں قیامت خیز گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، ریاست جھارکھنڈ، اوڈیشہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور ہیٹ اسٹروک کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔
بھارتی دارالحکومت اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں گزشتہ روز درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری سطح پر گرمی کے باعث 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ کئی افراد شدید گرمی میں ڈی ہائیڈریشن کے باعث متاثر ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاستوں میں موجودہ گرمی کی لہر مزید 2 دن تک جاری رہ سکتی ہے۔ درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے پر ہیٹ ویو کا اعلان کیا گیا۔