0

یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے دوران 2 پاکستانی بھائیوں نے انسانیت کی مثال قائم کردی

دو پاکستانی بھائیوں شارجہ برادرزنے متحدہ عرب امارات میں ہونیوالی بارشوں کے دوران مشکلات میں گھرے لوگوں کی مدد کرکے بہادری اورانسانیت کی مثال قائم کردی۔

عفان تنویر اور سلمان تنویر ہم نیوز کے پروگرام ’’صبح سے آگے ‘‘ کے مہمان بنے ۔دونوں یو اے ای میں ہونے والی بارشوں میں شہریوں کیلئے ڈھال بنے۔

انہوں نے بتایا کہ شارجہ میں ایک گھنٹے کے دوران 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ،لوگ بے انتہا پریشان تھے ، گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیں ۔

ہمارے دل میں خیال آیا یو اے ای نے ہمیں بہت کچھ دیا آج اس ملک کو ہماری ضرورت ہے ،اسی جذبے کو لیکر گھر سے نکلے اور مشکلات میں گھرے لوگوں کی مدد کی ۔

متاثرہ لوگوں کو پانی دیا، جوسز دئیے ، جو کچھ ہم سے ہوسکا ہم نے کیا،والد صاحب بھی گھر سے نکلے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا،کچھ فیملیز کو پانی سے نکالا۔

50 گھنٹے سے زیادہ امداد ی سرگرمیوں میں حصہ لیا کی ، 2 ، 2 گھنٹے آرام کیا ، اس دوران ہمیں چوٹیں بھی آئیں،مدد کرنے پر لوگوں نے بہت پیار دیا، جس کا ہم اظہار نہیں کرسکتے۔

پاکستان کا نام روشن ہوا جس کی ہمیں بہت خوشی ہے،ہم نے اپنا نہیں دوسروں کا سوچا،لوگوں کی دعائیں لگیں جو آج ہم اس مقام پر پہنچے۔

عفان اور تنویر نے حالیہ بارشوں میں 200 سے زائد افراد کو بچایا،دونوں بھائیوں نے اسی سے زائد گاڑیاں بھی بچائیں، دنیا بھر میں ان کے جذبے کو سراہا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply