کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کیلئے آل راؤنڈر مچل مارش کو کا کپتان بنا دیا ہے جبکہ اسکواڈ میں آشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس ، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس اور گلین میکسویل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم اسٹیو اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
دوسری جانب افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔
افغانستان کی ٹیم میں رحمن اللّٰہ گرباز، ابراہیم زدران، عظمت اللّٰہ عمر زئی ، نجیب اللّٰہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی اور گلبدین نائب شامل ہیں ، کریم جنت، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی، فرید احمد ملک اور نور احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
افغانستان کے ریزروز کھلاڑیوں میں صدیق اٹل، حضرت اللّٰہ ززئی، سلیم صافی شامل ہیں۔