0

سعودی عرب میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری

سعودی عرب میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید بارش کے باعث شمالی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی،مدینہ منورہ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے،ریاض میں آج اسکول بند رہیں گے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں آج سے تیز بارشوں کا امکان ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں آئندہ دو روز کے لیے اسکول آن لائن موڈ پر منتقل کردئیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ اور فجیرہ میں جمعرات تک بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو حفاظتی ہدایات جاری کردی ہیں ، یاد رہے اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارشیں ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply