واشنگٹن: امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں مشتبہ افراد کی فائرنگ سے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے علاقے شارلٹ میں پولیس اہلکار ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے پہنچے تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔