0

توہین عدالت کیس، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف توہین عدالت کیس میں جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 9 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میں جرمانہ عائد کیا گیا۔

امریکی عدالت نے جج نے خبردار کیا کہ اگر توہین عدالت کا سلسلہ برقرار رہا تو پھر جیل بھیجنے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آن لائن دیئے گئے 9 مختلف بیانات پر جرمانہ عائد کیا اور فی بیان ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گواہوں اور کیس میں دیگر افراد پر الزامات عائد کرنے سے روکا گیا تھا لیکن وہ باز نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

فیصلے میں کہا گیا کہ پروسیکیوٹر نے ممکنہ خلاف ورزی کے 10 پوسٹیں عدالت کے سامنے رکھے تھے، مذکورہ پوسٹیں 10 اپریل سے 17 اپریل کے دوران کی گئی تھیں اور ان میں ایک مضمون بھی شامل تھا، جس میں ان کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو ‘عادی جھوٹا’ قرار دیا گیا تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کرمنل کیس کا آغاز ہو گیا ہے جس میں پراسیکیوٹرز نے الزام لگایا ہے کہ 2016 کے انتخابات کے موقع پر سابق صدر نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خبریں چھپانے کے لیے چالیں چلی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply