پاکستان

اس کیٹا گری میں 11327 خبریں موجود ہیں

افغان شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں،پاکستان

پاکستان نے افغان شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے افغان پناہ گزینوں سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغان ناظم الامور…

ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کونسل ارکان نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل…

چیف جسٹس نے وزیر اعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز مانگ لیں

 چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی  نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز بھی مانگ لیں۔ وزیرِ اعظم کی چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف جسٹس ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر…

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا برطانیہ میں شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، دورے کے پہلے دن جنرل عاصم منیر کو شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں پروقار استقبالیہ اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔ جنرل عاصم منیر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ…

پنجاب حکومت کا 17 کنزیومر کورٹس ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور؛ حکومت پنجاب نے 17 کنزیومر کورٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کنزیومر کورٹس ختم کرنے کے حوالے سے سمری صوبائی کابینہ میں لانے کی اجازت دے دی۔ پنجاب کنزیومر ایکٹ 2005…

چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم کالعدم قرار

لاہور: چیئرمین نادرا کو ہٹانے سے متعلق حکم کو لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کو ہٹانے متعلق اپیل پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کردہ اپیل…

وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چلنے والی الیکٹرک بسیں ماحول دوست ہیں۔…

انتشار پھیلانے والے سنجیدہ مذاکرات سے معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے

قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام اب کسی کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ…

پی ٹی آئی نے پھر ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں پھر جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے نئی درخواست دے دی۔…

سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں، پارلیمنٹ میں آپ کچھ اور یہاں کچھ اور بات کرتے ہیں، آئینی بینچ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمے میں کہا کہ سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں۔ آپ پارلیمنٹ میں کچھ اور یہاں کچھ اور بات کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل…