ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نےکہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہم حکومت میں شامل نہیں ہوں گے، اگر کابینہ میں شامل ہونے کی کوئی تجویز ہے تو اس پر پارٹی بحث کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل ہونے کی تجویز پر پہلے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) فیصلہ کرے گی اس کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا، لیکن بی آئی ایس پی کی سربراہی پیپلز پارٹی کو ملے گی یہ تو طے ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت کسان چیخ ر ہے ہیں، ہماری جماعت کسانوں کے ساتھ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کسان کو اس کی سپورٹ پرائس دی جائےاور ان سے جتنی گندم خرید سکتے ہیں خرید لیں۔
گندم درآمدسے متعلق وزیراعظم کا تنہا نہیں بلکہ پوری کابینہ کا فیصلہ ہوتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ گندم بحران سے متعلق فوری تحقیقات ہونی چاہئیں، اگر کسان کا نقصان ہوا تو اگلےسال گندم کم لگائے گا۔