اوکاڑہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں گرنے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اوکاڑہ کے قصبہ باہری پور کے قریب پیش آیا ، کار سوار فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 12 سال کا حبیب اللّٰہ اور 13 سال کی فاطمہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی 5 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔