0

ٹی ٹی پی کے دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کی اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دونوں دہشتگرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں ملوث تھے جس میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے ، ان کے قبضے سے دھماکا خیز موا اور دستی بم بھی برآمد کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply