0

پنک گیمز کے سلسلے کو پورے پنجاب تک پھیلائیں گے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنک گیمز کے سلسلے کو پورے پنجاب تک پھیلائیں گے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں آپ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں ،امید کرتی ہوں یہ کھلاڑی مستقبل میں ورلڈ چیمپئن ہوں گی۔

پنک گیمز میں شریک کھلاڑیوں میں نیشنل اور ورلڈ چیمپئن نکلیں گے،بچیوں کو کھیلوں میں آگے بڑھتا دیکھ کر خوشی ہوئی۔

مجھے ایک بچی نے پھول دیا،بچی نے کہا میرے پاس اتنے ہی پیسے تھے، میں پھول لے آئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پھول دینے والی بچی کو اسٹیج پر بلا لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنک گیمز یہاں ختم نہیں ہونی چاہیئں، انہیں پورے پنجاب میں پھیلائو،پنک گیمز کے سلسلے کو پورے پنجاب تک پھیلائیں گے،سہولیات صرف یہاں نہیں پورے پنجاب میں پلے گراونڈز ہونے چاہئیں۔

آپ لوگوں کے لئے موٹر سائیکل کی ا سکیم لے کر آئی ہوں،مجھے کہا گیا کہ 50فیصد پر لڑکیوں کا شیئر ختم کر دیں،میں نے کہا اگر ساری موٹر سائیکل لڑکیوں کو چاہئیں تو ہم دیں گے۔

زیادہ لڑکیوں نے موٹر سائیکل کیلئے اپلائی نہیں کیا کیونکہ گھر والے اجازت نہیں دیتے،والدین سے گزارش ہے بچیوں کو اجازت دیں تاکہ وہ خود باہر نکلیں اور اپنے کام خود کریں۔

وہ دن دور نہیں جب ہر گلی محلے میں سپورٹس مین پیدا ہوں گے،بچیوں کیلئے کھیلوں کے میدان اور جمنایم بنائیں گے،بچیوں کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

1300بچیوں کو میری سائن کی ہوئی واٹر بوٹل ملے گی،اس بوتل کو دیکھ کر آپکو یاد آئے گا کہ آپ نے آگے بڑھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply