0

شہزادہ بدر بن عبد المحسن انتقال کر گئے

معروف شاعر، ادیب، مصنف اور نقاد شہزادہ بدر بن عبد المحسن 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔

شہزادہ بدر بن عبد المحسن کا شمارجزیرہ عرب کے جدید شعرا میں ہوتا تھا۔ انہوں نے شعر وادب کے حوالے سے اعلیٰ خدمات انجام دیں اور کئی تصانیف چھوڑی ہیں۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے انہیں 2019میں شاہ عبد العزیز کا تمغہ نوازا تھا۔

یاد رہے 27 اپریل کو سعودی عرب کے شہزادے منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز بھی انتقال کرگئے تھے۔

سعوی عرب کی پریس ایجنسی کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔ایون شاہی نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply