0

نیپال کے نئے 100 روپے کے نوٹ پر بھارت کو تحفظات

بھارت نے نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کے نئے کرنسی نوٹ پر لیپولیکھ، لمپیادھورا اور کالا پانی کے علاقے دکھائے گئے ہیں جو بھارت کے ساتھ تنازع کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2020ء میں نیپال کی جانب سے ملک کا ترمیمی نقشہ جاری کیا گیا تھا جس میں اس نے اہم اسٹرٹیجک علاقے لیپو لیکھ، لیمپیادھورا اور کالاپانی کو آئینی طور پر اپنا حصہ قرار دیا تھا۔

اب نیپال نے وزیرِ اعظم پشپا کمال ڈھال کی منظوری کے بعد 100 روپے کا نیا نوٹ جاری کر دیا ہے جو باضابطہ طور پر قابلِ استعمال ہو گا، اس نوٹ کی پچھلی جانب موجود پرانا نقشہ تبدیل کر کے نیا نقشہ شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے نئے کرنسی نوٹ پر بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے نیپالی اقدام پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے یک طرفہ قرار دیا اور کہا کہ نیپال کے اس یک طرفہ اقدام سے ہمارے درمیان یا زمینی حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی، البتہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات سنگین صورتِ حال اختیار کر سکتے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply