0

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔ پیپلز پارٹی کو وفاق میں 8 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کے فیصلے کے تحت اسے 8 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کو 2 وزارتیں سندھ، 2 بلوچستان اور باقی 4 وزارتیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کو دی جائیں گی۔ پیپلز پارٹی نے 2 صوبوں کی گورنر شپ لینے کے بعد وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پیپلز پارٹی کو پہلے مرحلے میں وفاقی وزارتیں دی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں وزیر مملکت بنائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply